Live Updates

سیلاب متاثرین کو اُن کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 'کلینک اِن وہیلز' سروس فعال

وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر مفت ادویات، جانوروں کے لیے چارے کا بھی انتظام

جمعہ 5 ستمبر 2025 12:36

سیلاب متاثرین کو اُن کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 'کلینک ..
حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر سیلاب متاثرین کو دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنے کا عمل جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ڈاکٹر فواد افتخار کی زیر نگرانی کلینک اِن وہیلز کی موبائل سروس مختلف علاقوں میں متاثرین کو علاج معالجہ فراہم کر رہی ہے۔

اس موقع پر متاثرہ افراد کو تشخیص کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی دی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ڈی پی او راشد ہدایت کے ہمراہ اٹاری کے مقام پر سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا اور دریائے ستلج میں پانی کے بڑھتے دباؤ کے باعث ریسکیو سمیت دیگر محکموں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اونچے درجے کی ممکنہ سیلابی صورتحال میں دریا سے ملحقہ علاقوں سے لوگوں کے مکمل انخلاء کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شجعین وسطرو کی زیر نگرانی متاثرین کے جانوروں کے لیے اضافی چارے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایک مقامی زمیندار نے جذبہ ہمدردی کے تحت سیلاب متاثرین کے مویشیوں کے لیے 10 ایکڑ رقبہ وقف کردیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرین کے جان و مال کے تحفظ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام اقدامات جاری رہیں گے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات