مریم نوازکا ہربنس پورہ میں کرنٹ لگنے سے 2بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

بدھ 16 جولائی 2025 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہربنس پورہ میں کرنٹ لگنے سے 2بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مریم نوازنے برسات میں بجلی کے پول، تار اور دھاتی اشیا کونہ چھونے کی احتیاط پر سختی سے عملدرآمد کی اپیل کی ہے۔