محسن نقوی کا فتنہ الہندوستان کےخلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر سید رب نواز طارق کی بہادری کو خراج عقیدت

بدھ 16 جولائی 2025 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے آواران میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر سید رب نواز طارق کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید میجر سید رب نواز طارق کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

میجر سید رب نواز طارق نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے قیمتی جان وطن پر نچھاور کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہید میجر سید رب نواز طارق نے جرات کے ساتھ فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے والے شہید میجر سید رب نواز طارق کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ میجر سید رب نواز طارق نے شہادت کا بلند ترین رتبہ پایا، شہید میجر سید رب نواز طارق کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء وطن نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے اورپوری قوم کو شہداء کی عظیم قربانیوں پر ناز ہے۔