وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام کی وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت یاسر الیاس سے ملاقات

بدھ 16 جولائی 2025 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) وفاقی وزیربرائے امورکشمیر وگلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت اوروسینٹورس مال کے سی ای اویاسر الیاس سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے یاسر الیاس کو وزیر اعظم کاکوآرڈینیٹر برائے سیاحت مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ‎ملاقات میں آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں سیاحت کے فروغ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ‎وفای وزیر نے اس موقع پر یاسر الیاس کواپنی وزارت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :