سیالکوٹ چیمبر سینئر نائب صدر کی سنگاپور کے پروڈکٹیوٹی ایکسپرٹ اور این پی او پاکستان کے ڈپٹی منیجر کے ساتھ ملاقات

جمعرات 17 جولائی 2025 11:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی)کے سینئر نائب صدر وسیم شہباز لودھی نے سنگاپور کے پروڈکٹیوٹی ایکسپرٹ جارج وونگ اور این پی او پاکستان کے ڈپٹی منیجر اظہر خان کے ساتھ سیالکوٹ چیمبر میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سیالکوٹ کے دستانے کی تیاری کے شعبے میں پیداواری صلاحیت اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیےنیشنل پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن /ایشین پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن NPO/APO کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سیشن میں ایس سی سی آئی اور صنعتی انجمنوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی تاکہ برآمدات پر مبنی صنعتوں کی پائیدار ترقی کی حمایت کی جا سکے۔