دمشق ، صدارتی محل اور فوج کے جنرل اسٹاف کے اطراف اسرائیلی فضائی حملے جاری

جمعرات 17 جولائی 2025 12:29

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء) اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں شامی وزارت دفاع کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق شامی فوج کے جنرل اسٹاف کے دفتر کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ عینی شاہد نے بتایا کہ اسرائیل نے دار الحکومت دمشق میں صدارتی محل کے قریب فضائی حملہ کیا۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ حملہ اسی مقام یعنی جنرل اسٹاف کی عمارت پر ہوا جسے اس سے پہلے بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔