امریکا کا شام سے سرحدی افواج ہٹانے کا مطالبہ

تمام فریقین کو مذاکرات کو ترجیح دینی چاہیے ،ترجمان محکمہ خارجہ

جمعرات 17 جولائی 2025 12:32

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)امریکی محکمہ خارجہ نے شام کی جنوبی سرحدوں سے فوجی انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی کشیدگی میں کمی لانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ خارجہ کے مطابق امریکا چاہتا ہے کہ شام کے جنوبی حصے، خصوصا اردن کی سرحد سے متصل علاقوں سے غیرملکی افواج ہٹائی جائیں تاکہ امن قائم ہو سکے۔

بیان میں کہا گیا کہ شام میں مختلف طاقتوں کی فوجی موجودگی سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے، امریکا نے خاص طور پرایران کی حمایت یافتہ ملیشیاں کی سرگرمیوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔ترجمان کے مطابق تمام فریقین کوذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ انسانی بحران میں کمی اورسیاسی حل ممکن ہو سکے۔