کمشنر راولپنڈی نے بارشی پانی میں بچوں کے نہانے کی اطلاعات کا فوری نوٹس لے لیا

جمعرات 17 جولائی 2025 13:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے بارشی پانی میں بچوں کے نہانے کی اطلاعات کا فوری نوٹس لے لیا۔بارش کی موجودہ صورتحال پر کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ بارش سے جمع ہونے والا پانی میں کھیلنا نہ صرف غیر صحت بخش بلکہ انتہائی خطرناک ہے۔یہ وقتی تفریح جان یا اعضا کے نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

چیف سکریٹری ، پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور پولیس اس کے خلاف موثر اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ والدین اس طرح کے پانیوں میں اپنے بچوں کو جانے یا تیراکی کرنے سے روکیں۔جبکہ جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 230 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بارش وقفے وقفے سے جاری، بارشی پانی میں بچوں کا جانا انتہائی خطرناک ہے ، والدین احتیاط کریں۔