Live Updates

کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کا نالہ لئی پر گوالمنڈی مقام کا دورہ

جمعرات 17 جولائی 2025 14:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے نالہ لئی پر گوالمنڈی مقام کا دورہ کیا۔ کمشنر راولپنڈی نے جڑواں شہروں میں ہونے والی موسلا بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کے بہاؤکی صورتحال کا جائزہ لیا۔نالہ لئی میں پانی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر راولپنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک راولپنڈی میں ہونے والی بارش 230 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ نالہ لئی گوالمنڈی اور کٹاریاں میں پانی کی سطح 21 فٹ تک پہنچی۔تاہم ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ادارے ہائی الرٹ اور فیلیڈ میں موجود ہیں۔تمام پوائنٹس پر ریسکیو 1122، واسا، محکمہ ہیلتھ سمیت تمام ادارے کے افسران اور اہلکار موجود ہیں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ راولپنڈی میں ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں۔مزید بارشوں کی پیشنگوئی ہے، س کے مطابق تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :