گوجرانوالہ،کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ٹراما سنٹر کا دورہ

جمعرات 17 جولائی 2025 16:17

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) کمشنرسید نوید حیدر شیرازی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ٹراما سنٹر کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے صفائی اور سہولیات کاجائزہ لیا ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹییچنگ ہسپتال ڈاکٹر زاہد و دیگر بھی ہمراہ تھے۔جہاں انہوں نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، لیبارٹری، اور انتظار گاہ اور دی جانیوالی سہولیات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے صفائی ستھرائی، طبی سہولیات، مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات، اور عملے کی حاضری کا بغور جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) اور دیگر انتظامی افسران سے موجودہ سہولیات، درپیش مسائل اور مریضوں کی شکایات کے بارے میں دریافت کیا۔ کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ ٹراما سنٹر جیسے اہم شعبے میں صفائی، بروقت علاج اور ہنگامی خدمات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے وارڈز میں داخل مریضوں سے ان کے مسائل بھی سنے اور ہسپتال عملے کے رویے اور علاج کے معیار کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ کئی مریضوں نے علاج کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ چند نے انتظار کے وقت اور صفائی سے متعلق مسائل کی نشاندہی کی۔کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ صفائی کے نظام کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے۔ایمرجنسی وارڈ میں تمام مشینری اور سہولیات کو فعال رکھا جائے۔مریضوں کو ادویات اور دیگر ضروری سہولیات بلاتاخیر فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :