اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کی زیر صدارت ہیلتھ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

جمعرات 17 جولائی 2025 16:17

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال کی زیر صدارت ہیلتھ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال کی زیر صدارت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمبڑیال کی ہیلتھ کونسل کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال سمبڑیال ڈاکٹر محسن جاوید، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر تحسین انور، میونسپل آفیسر انفراسٹریکچر عزیر ارشد، چوہدری امجد اقبال چیمہ اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ہیلتھ کونسل کے تحت مریضوں کی فلاح و بہبود کے مختلف کاموں کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تعمیر و مرمت کے سلسلہ میں منظوری دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :