سیالکوٹ،علی بابا ڈاٹ کام ورچوئل اسسٹنٹ ٹریننگ سمر کیمپ کا آغاز

جمعرات 17 جولائی 2025 16:19

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) علی بابا گلوبل چینل پارٹنر کمپیوٹر ایکسپرٹس کے زیر اہتمام علی بابا ورچوئل اسسٹنٹ (وی اے) ٹریننگ سمر کیمپ کے تیسرے بیچ کا آغاز ہو گیا۔یہ چار روزہ مفت تربیتی پروگرام سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر، پیرس روڈ میں واقع علی بابا آفس میں منعقد ہو رہا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو بین الاقوامی فری لانسنگ اور ای کامرس کے شعبے میں ہنرمند بنانا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹریننگ کے پہلے دن شرکاء کو فری لانسنگ، پراڈکٹ ریسرچ، کلائنٹ کمیونیکیشن اور بین الاقوامی تجارت کے عملی اصولوں سے روشناس کرایا گیا۔علی بابا کےٹرینر سید وقاص نے انٹرایکٹو سیشنز کے ذریعے شرکاء کی راہنمائی کی۔یہ ٹریننگ سیشن 19 جولائی تک روزانہ دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہیں گے۔منتظمین کے مطابق اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو عالمی تجارتی پلیٹ فارمز پر کامیابی کے مواقع فراہم کرنا اور پاکستان کے فری لانسنگ و ایکسپورٹ سیکٹر کو فروغ دینا ہے۔علی بابا ورچوئل اسسٹنٹ ٹریننگ کی تربیت حاصل کرنے والے شرکاء کوسیشن کے اختتام پر سرٹیفکیٹ بھی دیے جائیں گے۔