Live Updates

ننکانہ صاحب ، ڈپٹی کمشنرکا ضلعی انتظامیہ کے ہمرا ہ بارشوں کے پانی کی نکاسی بارے مانیٹرنگ آپریشن جاری

جمعرات 17 جولائی 2025 16:30

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کا بارش کے دوران موثر آپریشن جاری ہے۔ ضلع بھر میں نکاسی آب کا عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے بارشی پانی کے نکاس کے حوالے سے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور الایئڈ محکموں کے افسران و عملہ فیلڈ میں مسلسل متحرک ہیں ، اہم شاہراہوں اور نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی مکمل ، چند پوائنٹس پر کلیئرنس جاری ہے۔

تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، میونسپل کمیٹیز ، لوکل گورنمنٹ اور ایریگیشن کا عملہ مشینری کے ہمراہ چار دن سے فیلڈ میں متحرک ہے۔انہوں نے کہا کہ وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کا مو¿ثر انتظام ، چند مقامات پر نکاسی آب کا عمل باقی ہے جس کا نکاس جلد یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا کامیاب آپریشن جاری ہے۔ بارش کے دوران بھی ایمرجنسی آپریشن مکمل فعال ہے ، نکاسی آب میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیںکی جائے گی ، ضلع کو بارشی پانی سے جلد پاک کر دیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز، ریونیو سٹاف اور ایریگیشن کا عملہ نہروں کی پشتوں کو مضبوط بنانے اور نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری دریاوں ، نہروں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔بوسیدہ عمارتوں میں رہائش اختیار نہ کریں ، بجلی کی تاروں اور کھمبوں کو چھونے سے گریز کریں۔ \378
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :