ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال نارووال کی نرسری وارڈ میں نوزائیدہ بچوں کے لیے وینٹی لیٹرز مشینوں کی فراہمی

جمعرات 17 جولائی 2025 16:53

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال نارووال کی نرسری وارڈ میں نوزائیدہ بچوں کے لیے وینٹی لیٹرز مشینیں فراہم کر دی گئیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میں سانس کی بیماریوں میں مبتلا نوزائیدہ بچوں کے لیے وینٹیلیٹرز مشینیں فراہم کر دی گئی ہیں اس کے پہلے ایسے بچوں کو علاج کے لیے دیگر شہروں میں جانا پڑتا تھا لیکن وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی کاوشوں اور ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کی زیر نگرانی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد افضال راجپوت نے خصوصی دلچسپی لیکر نرسری میں وینٹیلیٹرز مشینوں کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

گزشتہ روز قبل از وقت ، آر ڈی ایس ، اور پیدائشی نمونیا کی وجہ سے سانس میں مبتلا تین دن کے بچے کو نرسری میں داخل کیا گیا جو شعبہ پیڈیا ٹرک اینڈ نیونیٹولوجی کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمد فاروق ،کنسلٹنٹ ڈاکٹر امیز،ڈاکٹر صائمہ، ڈاکٹر فرید اور پروفیسر ڈاکٹر سمیرا نوید کی نگرانی میں 48 گھنٹوں تک وینٹیلیٹر مشین پر رہا اور الحمد اللہ مکمل صحتیاب ہوا۔

متعلقہ عنوان :