Live Updates

ہری پور،مانکرائے میں بارش کے باعث میں بھینسوں کا باڑہ منہدم،بچی جانںبحق،متعدد مویشی زخمی ہو گئے

جمعرات 17 جولائی 2025 17:00

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) ہری پور کے علاقے مانکرائے میں بارش کے باعث میں بھینسوں کا باڑہ منہدم ہونے سے بچی جاں بحق اور متعدد مویشی زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 ہری پور کے مطابق مانکرائے میں بارش کے باعث اچانک بھینسوں کا باڑہ منہدم ہوگیا،کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل اور ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق بھینسوں کا باڑہ صبح سویرے منہدم ہوا ، حادثہ میں ایک بچی جاں بحق ہوئی جبکہ متعدد مویشی زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات