شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شہداد کوٹ میں سندھی زبان کی ترویج اور تکنیکی ترقی کے لیے 2 روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی

جمعرات 17 جولائی 2025 17:59

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شہداد کوٹ میں سندھی زبان کی ترویج اور تکنیکی ترقی کے لیے عبدالماجد بھرگڑی انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج انجنیئرنگ حیدرآباد کے زیر اہتمام 2 روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔ ورکشاپ کا عنوان ’’سندھی ورڈ نیٹ اور الفاظ کی نحوی و معنوی ٹوکنائزیشن‘‘ تھا۔

ورکشاپ میں شعبہ سندھی زبان و ادب کے فائنل ایئر کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

طلبہ کی نامزدگی شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی اور عبدالماجد بھرگڑی انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج انجنیئرنگ حیدرآباد کے درمیان ہونے والی مفاہمتی یادداشت ( ایم او یو) کے تحت کی گئی۔ ورکشاپ کے دوران عبدالماجد بھرگڑی انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج انجنیئرنگ حیدرآباد کے ماہرین مصطفی کیریو اور منظر عزیز نے طلبہ کو ٹوکنائزیشن کے عملی مراحل سے روشناس کروایا جبکہ فیکلٹی ممبر بختاور چنہ نے سندھی زبان کے اصولوں پر روشنی ڈالی۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجینئر ڈاکٹر مدد علی شاہ نے عبدالماجد بھرگڑی انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج انجنیئرنگ حیدرآباد کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تعلیمی تعاون کو خوش آئند قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :