فرانس نے سینیگال میں اپنے آخری 2 فوجی اڈے بھی واپس کر دیئے

جمعرات 17 جولائی 2025 18:04

ڈاکار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) فرانس نے سینیگال میں اپنے آخری دو فوجی اڈے بھی واپس کر دیئے جس کے بعد مغربی اور وسطی افریقہ میں فرانسیسی فوج کے مستقل کیمپ ختم ہو گئے ہیں۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فرانس نے مغربی افریقی ملک میں واقع اپنا سب سے بڑا فوجی اڈہ ’’کیمپ جیئلے‘‘ اور ڈاکار ایئرپورٹ پر واقع اپنا فضائی اڈہ ایک تقریب میں واپس کیا ، تقریب میں فرانس اور سینیگال کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 350 فرانسیسی فوجی جو سینیگال کی فوج کے ساتھ مشترکہ آپریشنز انجام دینے کے لیے تعینات تھے، اب واپس روانہ ہو گئے ہیں اور ان کی روانگی کے ساتھ ہی فرانسیسی فوجیوں کی واپسی کا مارچ میں شروع ہونے والا عمل تین ماہ میں مکمل ہو گیا ہے۔یاد رہے کہ 2024 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد سینیگال کے صدر باسیرو دیومی فائے نے ملک میں بڑی تبدیلی کا وعدہ کرتے ہوئے فرانس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ 2025 تک اپنے تمام فوجی سینیگال سے نکال لے۔