معاشی بہتری کی دعویدار حکومت صنعتوں کا پہیہ چلانے میں ناکام

گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار مزید کم ہو گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 جولائی 2025 18:33

معاشی بہتری کی دعویدار حکومت صنعتوں کا پہیہ چلانے میں ناکام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2025ء) معاشی بہتری کی دعویدار حکومت صنعتوں کا پہیہ چلانے میں ناکام، گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار مزید کم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیے ہیں۔ ملک میں گزشتہ مالی سال 2024-25کے پہلے گیارہ ماہ (جولائی تا مئی) کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.21 فیصد کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2024 تا مئی2025 فرنیچر شعبے کی پیداوار 58.09 فیصد کم ہوئی۔ جولائی2024 تا مئی2025 شوگر سیکٹر کی پیداوار میں 14.30 فیصد کمی رپورٹ ہوئی۔ اسی عرصے میں مشینری وآلات کی پیداوار میں 35.41 فیصد کمی ہوئی، فیبریکیٹڈ مٹیریل کی پیداوار 15.30 فیصد کم ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ الیکٹریکل آلات کی پیداوار 11 ماہ میں 12.74 فیصد کم ہوئی، فوڈ شعبے کی پیداوارمیں 2.32 فیصد کمی واقع ہوئی اس کے علاوہ کیمیکل شعبے کی پیداوار میں 4.06 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔

متعلقہ عنوان :