میں جیل میں تھا اور پولیس والوں کو مارنے کے مقدمات مجھ پر درج کیے گئے،اعظم سواتی

پیر 8 ستمبر 2025 16:55

میں جیل میں تھا اور پولیس والوں کو مارنے کے مقدمات مجھ پر درج کیے گئے،اعظم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ میں جیل میں تھا اور پولیس والوں کو مارنے کے مقدمات مجھ پر درج کیے گئے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں صرف اسلام آباد کے لوگ پیش ہو رہے ہیں۔اعظم سواتی کے مطابق آج میری 8 مختلف مقدمات میں مختلف عدالتوں میں پیشی تھی۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ سوچیں کہ آپ اس طرح ملک کو ترقی دینا چاہتے ہیں، ملک کی بساط لپیٹنے کی بجائے اسے آگے لے کر چلنا ہے۔