Live Updates

اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کے دوران بدنظمی، ہاتھاپائی اور گالم گلوچ

پی ٹی آئی کارکنوں، وکلاء اور صحافیوں کی جانب سے ایک دوسرے کے ساتھ بدتمیزی سے صورتحال بگڑی

Sajid Ali ساجد علی پیر 8 ستمبر 2025 16:47

اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کے دوران بدنظمی، ہاتھاپائی ..
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 ستمبر2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران بدنظمی پیش آگئی۔ اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں، وکلاء اور صحافیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد صورتحال بگڑگئی اور دھکم پیل، گالم گلوچ و ایک دوسرے پر تشدد میں بدل گئی۔

عینی شاہدین سے معلوم ہوا ہے کہ اڈیالہ کے باہر جیسے ہی علیمہ خان نے پریس کانفرنس شروع کی تو صحافی طیب بلوچ نے بولنا شروع کردیا اور کہنے لگے کہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرولنگ ہورہی ہے، اس پر ان کی نعیم حیدر پنجوتھہ کے ساتھ تکرار ہوئی اور معاملہ لڑائی تک پہنچ گیا، اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں، وکلاء اور صحافیوں کی جانب سے ایک دوسرے کے ساتھ بدتمیزی کی گئی جہاں چند صحافیوں کو دھکے بھی دیئے گئے، اس ناخوشگوار واقعے کے بعد صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو کا بائیکاٹ کردیا۔

(جاری ہے)

بعض عینی شاہدین کی جانب سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ صحافی طیب بلوچ کی جانب سے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو مبینہ طور پر گالی دی گئی، جس پر کارکن مشتعل ہوئے اور صورتحال اس نوبت پر پہنچی، جس پر صحافی طیب بلوچ کا نکال کر پریس کانفرنس سے لے گئے، اس دوران علیمہ خان اور نورین نیازی بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کرتی رہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات