جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے فاسٹ ٹریک پر کام جاری ہے ، وزیر صحت

پیر 8 ستمبر 2025 16:52

جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے فاسٹ ٹریک پر کام جاری ہے ، وزیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)وفاقی وزیرِ برائے صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے فاسٹ ٹریک پر کام کیا جا رہا ہے ،زیر تعمیر کینسر ہسپتال کی نیو ایمرجنسی کو بروقت مکمل کرنے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جائیں۔وہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے ، پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل اور نرسنگ کونسل میں اصلاحات کی جاچکی ہیں، پی ایم ڈی سی میں میرٹ اور شفافیت کے فروغ کے لیے اسے مکمل ڈیجیٹائز کیا جارہا ہے۔

اجلاس میں وزارت صحت میں جاری منصوبوں پر پیشرفت اور جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور ایک روڈ میپ و مربوط حکمت عملی تشکیل دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈریپ میں میڈیکل ڈیوائسز کو ڈیجیٹائز کیا ہے ،میڈیکل ڈیوائسز کے لائسنس دیئے گئے ہیں جبکہ ٹائم فریم 20 دن میں مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات کے خاتمے بارے 2D بار کوڈ پر عملدرآمد کیلئے کام تیزی سے جاری ہے ، جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے فارما انڈسٹری سے متعدد بار میٹنگز ہو چکی ہیں، جعلی ادویات کا خاتمہ ناگزیر ہے ،اس سے انڈسٹری کی ساکھ بھی متاثر ہوتی ہے۔