چیچہ وطنی،بوریوالہ روڈ پر ڈاکوؤں نے دکاندار سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا

جمعرات 17 جولائی 2025 19:01

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) بوریوالہ روڈ پر ڈاکوؤں نے دکاندار سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا،پولیس کے مطابق گاؤں3،چودہ ایل کا رہائشی دکاندار عدنان موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ بوریوالہ روڈ پر اچانک اسے ڈاکوؤں نے زبردستی روک لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر اس سے84ہزار کی نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لیا اور مزاحمت پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار پوگئے،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔