سی سی ڈی وہاڑی سے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو لاک

جمعرات 17 جولائی 2025 19:15

سی سی ڈی  وہاڑی  سے مبینہ   مقابلے کے دوران ایک   ڈاکو  لاک
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) وہاڑی نے ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک خطرناک ڈاکو کو ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ٹیم گشت اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے موجود تھی کہ اسی دوران تین مسلح افراد اڈا امین پور کی جانب سے آئے اور سرکاری گاڑی کو دیکھتے ہی پولیس پارٹی پر جان سے مار دینے کی نیت سے فائرنگ شروع کر دی، جس پر سی سی ڈی اہلکاروں نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔

فائرنگ کے بعد سرچ آپریشن کے دوران ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں ملا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہلاک ہو گیا، جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت اصغر شاہ ولد طالب حسین سکنہ موضع علی واہ کے نام سے ہوئی، جو ڈکیتی، نقب زنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ سی سی ڈی نے اس کے قبضہ سے ایک پسٹل 30 بور بھی برآمد کیا۔ ترجمان سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے۔\378