کامران ٹیسوری کا عالمی یوم انصاف پر پیغام

جمعرات 17 جولائی 2025 19:54

کامران ٹیسوری کا عالمی یوم انصاف پر پیغام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یوم انصاف پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یومِ انصاف مظلوموں کی داد رسی اور انسانی حقوق کے تحفظ کی یاد دہانی ہے۔

(جاری ہے)

منصفانہ نظام ہی ہر معاشرے میں امن، استحکام ، ترقی و خوشحالی کے دور کو یقینی بنا سکتا ہے۔ آیئے ،عالمی یوم انصاف پر عہد کریں کہ ہر مظلوم کے حق کے لئے آواز بلند کریں گے۔ انصاف صرف عدالتی عمل نہیں بلکہ ایک مہذب معاشرے کی بنیاد ہے۔ انصاف کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں۔