ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق

جمعرات 17 جولائی 2025 22:59

ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق
بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2025ء)ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق. پہلا حادثہ چیچہ وطنی روڈ421/ ای بی کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے 407/ای بی کا رہائشی نور احمد جاں بحق ہوگیا،دوسرے حادثہ میں ملتان روڈ پر رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم سے محمد طارق بھٹی سکنہ مرضی پورہ گلی نمبر 8 جان کی بازی ہار گیا دونوں جاں بحق ہونے والوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا پولیس مصروف تفتیش۔