Live Updates

محکمہ موسمیات نے پی ڈی ایم اے کے چکوال میں کلاوڈ برسٹ کے بیان کو مسترد کردیا

چکوال میں کلاوڈ برسٹ کے آثار نظر نہیں آئے، 24گھنٹوں کے دوران 161ملی میٹر بارش ہوئی

جمعرات 17 جولائی 2025 21:15

محکمہ موسمیات نے پی ڈی ایم اے کے چکوال میں کلاوڈ برسٹ کے بیان کو مسترد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)محکمہ موسمیات نے پی ڈی ایم اے پنجاب کے چکوال میں کلاوڈ برسٹ کے دعوے کو مسترد کردیا۔محکمہ موسمیات پاکستان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ چکوال میں کلاوڈ برسٹ کے آثار نظر نہیں آئے، چکوال میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 161ملی میٹر بارش ہوئی ہے، سیٹلائٹ ریڈار سسٹم نے بھی چکوال کلاوڈ برسٹ کا نہیں بتایا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے کہا کہ یہ معمول کی بارشیں ہیں جو موجودہ موسمیاتی سسٹم کے تحت ہورہی ہیں، محکمہ موسمیات نے ان بارشوں کی پہلے سے پیشنگوئی کررکھی تھی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں موجود بارشوں کا موجودہ سسٹم آج رات تک کمزور ہوجائے گا، اگلے دو دن بارشیں بہت کم یا نہیں ہوں گی، پیرسے بارشوں کا ایک نیا سسٹم ملک میں داخل ہورہا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ پیر سے ملک کے مختلف حصوں میں دوبارہ سے بارشیں شروع ہوں گی۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات