گھریلو ناچاقی پرداماد کی فائرنگ سے ساس اور سالی شدید زخمی،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

جمعرات 17 جولائی 2025 22:56

گھریلو ناچاقی پرداماد کی فائرنگ سے ساس اور سالی شدید زخمی،زخمیوں کو ..
بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2025ء)گھریلو ناچاقی پرداماد کی فائرنگ سے ساس اور سالی شدید زخمی،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا,ملزم موقع سے فرار ،بورے والا کی نواحی آبادی حدود شاہ فیض پارک میں گھریلو ناچاقی پر ذوالفقار عرف زلفی مڈھڑ نامی شخص نے فائرنگ کر کے اپنی ساس بشیراں بی بی اور سالی عالیہ کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا زخمی ساس کا کہنا ہے کہ میرا داماد میرے بیٹی سے اکثر لڑائی جھگڑا کرتا تھا منع کرنے پر اس نے طیش میں آکرمجھ پہ اور میری بیٹی عالیہ پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس نے ریسکیو کے ذریعے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا اور ملزم کی تلاش شروع کر دی۔