ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت میں بہتری، سروسز ہسپتال میں زیر علاج

جمعرات 17 جولائی 2025 23:09

ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت میں بہتری، سروسز ہسپتال میں زیر علاج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2025ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت میں بہتری آنے لگی ہے۔ ان کے وکیل رانا مدثر ایڈووکیٹ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد اس وقت سروسز اسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں، جہاں ان کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کی رپورٹس ابھی موصول نہیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

وکیل کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کو ابتدائی طور پر سانس اور معدے کی تکالیف لاحق تھیں، تاہم اب ان کی سانس کی کیفیت میں واضح بہتری آئی ہے، اور معدے کی تکلیف میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے۔

رانا مدثر نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی آئندہ کی دیکھ بھال اور اسپتال سے ممکنہ ڈسچارج کا فیصلہ ان ٹیسٹ رپورٹس کی روشنی میں کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے دعا کی اپیل بھی کی ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد جلد مکمل طور پر صحتیاب ہو جائیں۔