Live Updates

فیصل آباد، بارش کے باعث مزید 2گھروں کی چھتیں گرنے سے ملبے تلے دب کر2بھائیوں سمیت 3بچے جاں بحق

جمعرات 17 جولائی 2025 22:34

فیصل آباد، بارش کے باعث مزید 2گھروں کی چھتیں گرنے سے ملبے تلے دب کر2بھائیوں ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2025ء) بارش کے باعث مزید 2گھروں کی چھتیں گرنے سے ملبے تلے دب کر2بھائیوں سمیت 3بچے جاں بحق ہو گئے‘ 4افراد زخمی‘ ریسکیو1122 نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر کے زخمیوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا۔فیصل آباد میںجاں بحق ہونے والوں کی تعداد12 جبکہ زخمیوں کی تعداد60ہوگئی چھتیں گرنے کے واقعات 24ہوگئی آن لائن کے مطابق علامہ اقبال کالونی جی بلاک کے رہائشی خالد کے گھر میں بالائی منزل پر ٹی آر گارڈر سے کمرہ تعمیر کیا ہوا تھا۔

جس میں 50سالہ خالد‘ اسکی 50سالہ اہلیہ فرحانہ‘ 12سالہ شانزہ‘ 17سالہ محمد بن خالد اور 11مصیب بن حسین سو رہے تھے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے اچانک کمرہ کی چھت زمین بوس ہو گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے سے نکالا تودونوں بھائی 17سالہ محمد بن خالد اور 11 سالہ مصیب بن حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکے تھے جبکہ میاں بیوی اور بچی کو طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ تحصیل تاندلیانوالہ سے سمندری روڈ پر 392گ ب میں بارش کے باعث اصغر علی کے گھر کی خستہ حال چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر اصغر علی اور اس کا دو سالہ پوتا علی محسن بری طرح زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 نے مضروبان کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی تو 2سالہ علی محسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ریسکیو1122 نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔علاوہ ازیں شہر اور گردونواح میں 24گھٹنوں کے دوران بارش سے چھتیں گرنے کے 26 واقعات رپورٹ ہوئے۔چھت گرنے کے باعث12 افراد موقع پر جانبحق جبکہ خواتین سمیت60 افراد زخمی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات