اعجازچوہدری کی 9 مئی مقدمات کے علاہ دیگر مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی منظوری ی سے متعلق رپورٹ طلب

جمعرات 17 جولائی 2025 20:05

اعجازچوہدری کی 9 مئی مقدمات کے علاہ دیگر مقدمات میں درخواست ضمانتوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری کی 9مئی کے 4 مقدمات کے علاہ دیگر مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی منظوری سے متعلق رپورٹ طلب کرلی جبکہ عدالت نے اعجاز چوہدری کے شریک ملزمان کی منظور والی ضمانتوں کے چیلنج ہونے سے متعلق بھی تفصیل طلب کرلی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس سلطان محمود پر مشتمل دورکنی بنچ نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔

دوران سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل رانا محمد شفیق اور دیگر پیش ہوئے ۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی نے استفسار کیا کہ ملزم کے خلاف ان چار مقدمات کے علاہ کتنے مقدمات ہیں ۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ اعجاز چوہدری کے خلاف ان چار مقدمات کے علاہ مزید دس مقدمات بھی ہیں۔

(جاری ہے)

جسٹس سید شہباز علی رضوی نے استفسار کیا اعجاز چوہدری کتنے مقدمات میں ضمانت پر ہیں ، کتنوں میں ضمانتیں خارج ہیں ۔

اعجاز چوہدری کے وکیل نے بتایا کہ تین مقدمات میں ضمانت ہوچکی ہیں ، بعض درخواستوں میںضمانتیں واپس لی لی تھیں۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی نے ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اعجاز چوہدری کی دیگر مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی منظوری سے متعلق تفصیل دی جائے ، ملزم کے شریک ملزمان کی جو درخواست ضمانتیں منظور ہوئی ہیں اگر وہ چیلنج ہوئی ہیں اس کی بھی تفصیل دی جائے ۔ دو رکنی بنچ نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی سے ضمانتیں خارج ہونے کے بعد اعجاز چوہدری نے 5 جون 2025 کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا ۔