پنجاب میں اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں کا دوسرا مرحلہ، متعدد افسران او ایس ڈی مقرر

جمعرات 17 جولائی 2025 22:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2025ء)پنجاب حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلوں کے دوسرے مرحلے میں درجنوں افسران کو تبدیل کر دیا ہے، جبکہ متعدد کو او ایس ڈی بنا کر محکمہ سروسز کو رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ یہ احکامات چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت دیے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق محمد شعیب کو اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید سے سب رجسٹرار ڈیرہ غازی خان تعینات کیا گیا ہے، جب کہ جام محمد اسلم کو سب رجسٹرار ڈیرہ غازی خان سے اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید مقرر کیا گیا ہے۔

فاروق احمد قریشی (اے سی صفدرآباد) اور جنید خان (اے سی کوٹ چھٹہ) کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جب کہ ان کی جگہ بالترتیب عمران علی اور محمد شکیب سرور کو تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح طارق محمود گل (اے سی سلانوالی) کو بھی سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور محمد اکمل کو اے سی سلانوالی مقرر کیا گیا ہے۔محمد اشرف صالح (اے سی کروڑ پکا) کو روجھان اور محمد اصغر اقبال (اے سی روجھان) کو کروڑ پکا منتقل کیا گیا ہے۔

اعجاز عبدالکریم (اے سی پپلاں) کو سیکشن آفیسر محکمہ جنگلات و فشریز، جب کہ محمد ظفر اقبال کو اے سی پپلاں تعینات کیا گیا ہے۔محمد اشرف (اے سی کلور کوٹ) کو جنرل اسسٹنٹ ریونیو سرگودھا جبکہ محمد عارف انجم کو اے سی کلور کوٹ بنایا گیا ہے۔ثناء اللہ (اے سی چوبارہ) کو سب رجسٹرار فیصل آباد سٹی اور نعمان محمود کو اے سی چوبارہ مقرر کیا گیا ہے۔

جمیل احمد (اے سی راجن پور) کو سیکشن آفیسر پرائس کنٹرول جبکہ محمد احمد خان (اے سی حاصل پور) کو اے سی راجن پور تعینات کیا گیا ہے۔محمد حماد حامد (اے سی چوآں سیدن شاہ) کو اے سی حاصل پور اور عمر سرور کو اے سی چوآں سیدن شاہ مقرر کیا گیا ہے۔تبادلوں کا یہ مرحلہ انتظامی بہتری اور کارکردگی کی بنیاد پر عمل میں لایا گیا ہے، جس کا مقصد اضلاع میں گڈ گورننس کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :