صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے شیخ محمد بن زاید النہیان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بلوچستان کے پہلے "کارڈیک ایمرجنسی ریفرل سینٹر" کا افتتاح کر دیا

جمعرات 17 جولائی 2025 23:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے شیخ محمد بن زاید النہیان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (SMBZAN ICQ) میں بلوچستان کے پہلے "کارڈیک ایمرجنسی ریفرل سینٹر" کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔یہ جدید سہولت کوئٹہ کے امداد چوک میں واقع موسیٰ کمپلیکس سینٹر میں قائم کی گئی ہے، جو دل کے ہنگامی مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج کی سہولیات فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر امین اللہ مندوخیل, SMBZAN ICQ کے سی ای او بریگیڈیئر عمر افتخار کھلون، ایڈیشنل ہسپتال ڈائریکٹر کرنل محمد توقیر ملک، اور کارڈیالوجی کی ماہر ٹیم بھی موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہاکہ "یہ سہولت نہ صرف کوئٹہ میں دل کے مریضوں کے علاج کے معیار کو بہتر بنائے گی، بلکہ صوبے کے مجموعی نظامِ صحت کو جدید اور مثر بنانے میں بھی ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔"یہ مرکز دل کے ہنگامی مریضوں کو فوری علاج تک رسائی فراہم کرے گا اور صوبے بھر کے عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک صحت مند، تیز رفتار اور موثر نظامِ صحت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔