سوات، پولیس کی ایمانداری، فرض شناسی کی اعلی مثال قائم، سونے کی بالیاں مالک کو لوٹا دیں

جمعرات 17 جولائی 2025 19:05

ْ سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)سوات پولیس نے ایک بار پھر فرض شناسی اور ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی۔ تھانہ شہیدانوں وینئی چپریال کے ایس ایچ او محمد زیب خان کو تھانہ چپریال کی حدود میں ایک تولہ سونے کی بالیاں ملی تھیں، جنہیں سوشل میڈیا کے ذریعے مشتہر کیا گیا۔

(جاری ہے)

مشتہر ی کے بعد بالیاں اصل مالک شیر رحمان سکنہ گٹ کی ملکیت ثابت ہوئیں، جنہیں ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد حوالے کر دیا گیاسوات پولیس کے اس اقدام کو عوامی حلقوں نے خوب سراہا ہے اور ایماندار اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کو قابلِ تقلید قرار دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ دیانتداری بھی ان کی اولین ترجیح ہے۔