سوات، کبل پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بہن کے قاتل بھائی سمیت 5افراد گرفتار

جمعرات 17 جولائی 2025 19:05

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)سوات میں تھانہ کبل پولیس نے دو مختلف قتل کے مقدمات میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں ایک بھائی اپنی ہی بہن کے قتل میں ملوث پایا گیا۔پہلے واقعے میں 10 فروری 2025 کو علیگرامہ کے علاقے توت بنڑے میں ایک نوجوان عباس ولد شیرین گل نے اپنی بہن کی زہر خورانی سے موت کی اطلاع پولیس کو دی۔

(جاری ہے)

تفتیش کے دوران مشکوک حرکات کی بنیاد پر پولیس نے عباس کو شاملِ تفتیش کیا، جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنے دو ساتھیوں، فرمان اللہ اور نعمان، کے ساتھ مل کر بہن کو زہر دیا۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔دوسری کارروائی میں تھانہ کبل پولیس نے مشتاق احمد ولد فضل عزیز سکنہ کوز چم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم برکت علی اور اس کے ساتھی فرحان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ ڈی پی او سوات محمد عمر کی ہدایت پر ڈی ایس پی امجد علی اور ایس ایچ او حیات خان کی قیادت میں دونوں کارروائیاں انجام دی گئیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :