سوات، رحیم آباد پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث تین ملزمان گرفتار

جمعرات 17 جولائی 2025 19:05

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)سوات میں رحیم آباد پولیس نے ایس ایچ او فضل رحیم کی نگرانی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں کسران ولد احمد نظیر، ابوذر ولد شیر علی اور نعمان ولد نیک زادہ شامل ہیں، جو بخت مند محلہ رحیم آباد کے رہائشی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ موٹر سائیکل سخاکوٹ سے برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :