صوابی ،نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار

جمعرات 17 جولائی 2025 19:15

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء) صوابی میں نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔ جمیل اور شیرو نے تھانہ صوابی میں نامعلوم ڈاکوں کے خلاف رپورٹ درج کرائی ۔

(جاری ہے)

صوابی شہر میں بڑھتے ھوئے سٹریٹ کرائم کے حوالے سے صوابی پولیس فورس کی ناکام حکمت عملی کے باعثِ علاقے میں دن بدن اس کا اضافہ ہورہا ہے جبکہ صوابی پولیس محض عوام کو ٹرخاتی ھے اور کوئی موثر کاروائی نہیں کرتی۔ ضلع صوابی کے عوامی ، سماجی ، سیاسی اور مذہبی حلقوں سمیت جرگہ عمائدین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں فوری ایکشن لیں اور اس کے سدباب کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :