کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے تحصیل کبیروالا کا دورہ کیا

جمعرات 17 جولائی 2025 19:40

خانیوال 17 جولائی (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے تحصیل کبیروالا کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنرڈاکٹر سلمیٰ سلیمان،ارکان صوبائی اسمبلی رانا سلیم حنیف، بیرسٹر اسامہ فضل،اسسٹنٹ کمشنر رانا عامر لیاقت ودیگر انتظامی افسران ہمراہ تھے۔کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے دوران مختار اے شیخ اور فاطمہ فرٹیلائزرز کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا۔

وہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایمرجنسی،آوٹ ڈور،گیسٹرو وارڈز میں گئے، فارمیسی میں ادویات کی پڑتال کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نجی ہسپتال کے تعاون سے عوام کو جدید طبی سہولیات دے رہے ہیں،ٹی ایچ کیو میں کمشنر ملتان نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی معائنہ کیا۔مون سون ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا،ریلیف کیمپ میں فوری ریلیف کی میڈیسن کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا اولڈ شہر کے اطراف سے پانی کی نکاسی کے احکامات بھی دیئے۔ڈرینز اور ڈسپوزل سٹیشنز کی صفائی پر توجہ دی جائے۔کمشنر عامر کریم خاں نے لیڈیز پارک دورہ کے دوران مون سون شجرکاری کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔انہوں نے کہا موسمی تغیرات سے نمٹنے کیلئے ہر شہری اپنے حصے کا پودا ضرور لگائے،اس دوران کمشنر،ارکان اسمبلی،