Live Updates

[ ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے خود فیلڈ میں موجود رہے

s مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا

جمعرات 17 جولائی 2025 20:25

ہ*اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2025ء) حالیہ شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے خود فیلڈ میں موجود رہے۔ انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت دریائے ستلج، راوی، لوئر باری دوآب کینال اور تمام انڈر پاسز پر نہانے، تیرنے، کشتی رانی اور مچھلی پکڑنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ان مقامات پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ڈی پی او راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ بارش کے بعد انڈر پاسز اور دیگر نشیبی علاقوں میں کھڑے پانی میں نہانا جان لیوا عمل ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ خود بھی محتاط رہیں اور بچوں کو بھی ان مقامات سے دور رکھیں اور کھڑے پانی میں نہانے سے گریز کریںڈی پی او نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔مزید برآں، اوکاڑہ پولیس کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حالیہ بارشوں کے دوران کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن یا قریبی تھانے سے فوری رابطہ کریں۔۔۔۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :