قائمہ کمیٹی برائے لائیو اسٹاک و فشریز کا اجلاس

جمعرات 17 جولائی 2025 20:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے لائیو اسٹاک و فشریز کا اجلاس کمیٹی کے چیئرپرسن و رکن صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبران اسمبلی افتخار اللہ جان،عبید الرحمن اور عدیل ملک نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران محکمہ لائیو سٹاک و فشریز کی جانب سے ریسرچ سینٹرز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ ویکسین کی تیاری و فراہمی سے متعلق رپورٹ بھی کمیٹی کے سامنے پیش کی گئی۔

کمیٹی نے محکمہ کے افسران کو آئندہ اجلاس میں آڈٹ رپورٹ پر تفصیلی بریفنگ کی تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی۔چیئرپرسن شیر علی فریدی نے پشاور میں واقع ریسرچ سینٹر کا جلد دورہ کرنے کا عندیہ دیا تاکہ زمینی حقائق کا جائزہ لیا جا سکے۔قائمہ کمیٹی نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ امور پر مکمل تیاری کے ساتھ آئندہ اجلاس میں شرکت کریں تاکہ عوامی مفاد میں مؤثر فیصلے لیے جا سکیں۔