ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور بی آئی ایس پی حکام کااجلاس، شہریوں کی مشکلات کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی

جمعرات 17 جولائی 2025 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کےڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر جلال فیض، پروگرام ڈائریکٹر اور دیگر افسران کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں بی آئی ایس پی کوئٹہ کے نمائندے نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے مختلف پروگرامز سے آگاہ کیا جن میں بے نظیر کفالت پروگرام، بے نظیر نشوونما پروگرام، تعلیمی اسکالرشپ، سفران پروگرام اور ہنرمند پروگرام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان تمام پروگرامز کی موجودہ صورتحال، اہداف اور کوئٹہ میں جاری اقدامات سے متعلق مکمل معلومات فراہم کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر کو ان پروگرامز کی رجسٹریشن کے طریقہ کار، اہلیت کے تقاضوں اور عوامی آگاہی سے متعلق بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ عوامی شکایات کے فوری اور مؤثر ازالے کے لیے ڈی سی آفس کوئٹہ میں ایک شکایات سیل قائم کیا جائے گا۔ اس شکایات سینٹر کے ذریعے شہریوں کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر اور ایمرجنسی طریقے سے حل کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے بی آئی ایس پی کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تاکہ کوئٹہ کے مستحق شہریوں کو سہولیات بروقت فراہم کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :