یو ای ٹی اساتذہ کی ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے عہدے پر ترقی، احکامات جاری

جمعرات 17 جولائی 2025 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) یو ای ٹی سنڈیکیٹ کی منظوری کے بعد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے 13 اسسٹنٹ پروفیسرز کی ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے عہدے پر تقرری کے احکامات جاری کر دیئے،انہوں نے نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کو یونیورسٹی میں اپنی خدمات کے ایک اہم سنگ میل کے حصول پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق یہ تعیناتیاں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے مین کیمپس، فیصل آباد کیمپس، نیو کیمپس اور آر سی ای ٹی گوجرانوالہ میں کی گئی ہیں۔

اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں صدر ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب اور رجسٹرار محمد آصف نے خصوصی شرکت کی۔ یونیورسٹی کے حکام نے اس بات پر اعتماد کا اظہار کیا کہ تجربہ کار اساتذہ کی ترقی سے تمام کیمپسز میں تدریس اور تحقیق کے معیار میں مزید بہتری آئے گی۔ نئے تعینات ہونے والے ایسوسی ایٹ پروفیسرز نے شفافیت اور میرٹ کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے پر وائس چانسلر کا شکریہ ادااور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔