سی بی ڈی کا گلبرگ لاہور نئے پراجیکٹ "سی بی ڈی واک" کے آغاز کا اعلان

جمعرات 17 جولائی 2025 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی جو عام طور پر سی بی ڈی پنجاب کے نام سے جانی جاتی ہےنے گلبرگ لاہور میں واقع قائد ڈسٹرکٹ میں اپنے نئے پراجیکٹ ’’سی بی ڈی واک‘‘کے آغاز کا اعلان کر دیا ۔ترجمان کے مطابق یہ منصوبہ ایک جدید اور پریمیم ریٹیل و ڈائننگ ڈیسٹینیشن کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جو ایک دلکش دو ایکڑ جھیل کے کنارے واقع ہے۔

سی بی ڈی واک ایک مرکزی مقام پر واقع اور یہاں 16 پریمیئم 4 مرلہ کے کمرشل یونٹس دستیاب ہیں، جو شیل اینڈ کور ماڈل پر تعمیر کیے گئے ہیں، اس ماڈل کے تحت کاروباری افراد اپنی پسند اور ضروریات کے مطابق اندرونی تزئین و آرائش خود کر سکتے ہیں۔ سرمایہ کاروں کے لیے 8 پارک فیسنگ اور 8 لیک فیسنگ یونٹس دستیاب ہیں، جو شاندار نظارے اور نمایاں کاروباری مواقع فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب میں شہری تجارتی ترقی کے لیے ہمارے ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سی بی ڈی واک ایک مکمل طرزِ زندگی کی عکاسی کرنے والا منصوبہ ہے جو لاہور کے بدلتے ہوئے شہری انداز کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلی معیار کی ریٹیل اور ڈائننگ برانڈز کو اپنی طرف راغب کرے گا۔ اس منصوبے میں قدرتی مناظر، جدید انفراسٹرکچر اور بہترین لوکیشن کا امتزاج اسے شہر کی کمرشل پہچان بناتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ قائد ڈسٹرکٹ میں واقع سی بی ڈی واک بہترین لوکیشن، جدید سہولیات اور بڑھتے ہوئے کمرشل نیٹ ورک کی بدولت کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کے لیے ایک شاندار موقع فراہم کرتا اور یہ منصوبہ لاہور کے تجارتی منظرنامے میں ایک نئی جہت متعارف کروانے جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :