حالیہ بارشوں کے چیلنجز کے باوجود حفاظتی اقدامات جاری ہیں، تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی

جمعرات 17 جولائی 2025 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے چیلنجز کے باوجود حفاظتی اقدامات جاری ہیں، ہر شہری کی حفاظت کے لئے دن رات کوشاں ہیں ، ریسکیو ٹیمیں الرٹ ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر داخلہ نے کہا کہ جاری بارشوں کے چیلنجز کے باوجود ہم ہر شہری کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیمیں الرٹ ہیں، نالوں کو صاف کیا جا رہا ہے اور تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،محسن نقوی نے شہریوں سے اپیل کی کہ انتظامیہ کی طرف سے جاری ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :