Live Updates

جنوبی کوریا میں جاری طوفانی بارشوں کے باعث 4 افراد ہلاک

جمعہ 18 جولائی 2025 08:50

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) جنوبی کوریا میں جاری طوفانی بارشوں کے باعث 4 افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا۔شنہوا کے مطابق وزارت داخلہ نےطوفانی بارشوں کے باعث ہونے والی چار ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ۔ مزیدکہا گیا کہ لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے ملک میں جنوبی جیولا، جنوبی چنگ چیونگ اور جنوبی گیونگ سانگ صوبوں میں سب سے زیادہ بارش ہوئی، جو مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے سے 53 گھنٹے تک 376.0 ملی میٹر سے 445.0 ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی ۔

حکومت نے تمام ممکنہ اقدامات کو متحرک کرنے کے لیے بارش سے متعلق تباہی کے الرٹ کو "سنگین" کے اعلیٰ ترین درجے تک بڑھا دیا ہے۔مجموعی طور پر 496 سرکاری اور 276 نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سیلاب زدہ سڑکیں اور عمارتیں، مٹی کے نقصانات اور دریا کے ٹوٹے ہوئے پشتے شامل ہیں۔محکمہ موسمیات نے ہفتہ تک ملک میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ■
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات