ممبئی ، سلنڈر دھماکہ سے تین منزلہ عمارت کا ایک حصہ گر گیا، 7 افراد زخمی

جمعہ 18 جولائی 2025 10:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) بھارت کے شہر ممبئی میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں3 منزلہ عمارت کا ایک حصہ گرنے سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ باندرہ ایسٹ کے علاقے بھارت نگر میں جمعہ کو پیش آیا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے جنہیں مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیاگیا ہے۔