سیالکوٹ، مختلف پولیس افسران کے تقروروتبادلےکے احکامات جاری

جمعہ 18 جولائی 2025 11:54

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے مختلف پولیس افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق انسپکٹر غازی محمد رزاق، سب انسپکٹر شیراز طارق، انسپکٹر نعیم اشرف، سب انسپکٹر قیصر بشیر، سب انسپکٹر نجم الحسن، انسپکٹر شاہد اقبال، انسپکٹر صدیق سالک، سب انسپکٹر اویس ارشد، سب انسپکٹر اعجاز الحق، سب انسپکٹر کاشف علی، سب انسپکٹر طیب حسین، انسپکٹر بلال احمد، انسپکٹر محمد احسان اور انسپکٹر نجم فراز کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ تبادلوں کا مقصد پولیس نظام کو مزید فعال، کارکردگی بہتر بنانا اور عوامی خدمت کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :