چیچہ وطنی،18سال سے روپوش اقدام قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار

جمعہ 18 جولائی 2025 12:31

چیچہ وطنی،18سال سے روپوش اقدام قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) 18سال سے روپوش اقدام قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا گیا، ترجمان کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گاؤں168،نائن ایل کا رہائشی ملزم حنیف ولدولی محمدتھانہ غازی آباد میں درج اقدام قتل کے ایک مقدمہ میں مطلوب تھا جسے روپوش ہونے کی بنا پر عدالت نے اشتہاری قراردے رکھا تھا،سی سی ڈی نے ملزم کاسراغ لگا کر اسے گرفتار کرلیا،ادھر پولیس صدر نے مزیددو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :