گورنر خیبرپختونخوا سےمعروف کاروباری شخصیت پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن کے محمد خان صافی کی ملاقات

جمعہ 18 جولائی 2025 16:58

گورنر خیبرپختونخوا سےمعروف کاروباری شخصیت پاکستان اوورسیز ایسوسی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے معروف کاروباری شخصیت پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن کے محمد خان صافی نے ملاقات کی ۔گورنر ہائوس پشاور کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء ضیاء اللہ آفریدی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صوبہ میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ ، امن و امان کی صورتحال اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ریاست پر اعتماد انکی حب الوطنی کی اعلی مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اوورسیز کے حقوق اور جذبات کی ترجمانی کی ہے ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب سفارتکاری کی وجہ اوورسیز پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوا۔