گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں میاں زبیر شاہ کا عشائیہ

جمعہ 18 جولائی 2025 17:40

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں میاں زبیر شاہ  کا  عشائیہ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں پشاور کی معروف کاروباری شخصیت ، میاں زبیر شاہ نے عشائیہ دیا ۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں دی گئی دعوت میں معروف کاروباری شخصیات دعویٰ جان ، شاہ پور خان ، دوا خان ، حکمت خان ،پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملک سعید ، ہلال احمر خیبرپختونخوا کے وائس چیئرمین فرزند علی وزیر ، پیپلز پارٹی دیر کے صدر عارف اللہ خان ، فضل حسین ، پیپلز پارٹی ڈیرہ کے راہنماء ملک آصف بلال پوٹہ ایڈوکیٹ بھی موجود تھے ۔

عشائیہ کے دوران شرکاء ملک کی سیاسی صورتحال ، خیبرپختونخوا کے حالات اور باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے رہے اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو روایتی پگڑی بھی پہنائی گئی۔