ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

جمعہ 18 جولائی 2025 14:00

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عوید ارشاد بھٹی نے زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس مظفرگڑھ کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی کاموں کے معیار اور رفتار کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، تاکہ وکلاء اور سائلین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر ایکسین بلڈنگز اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عوید ارشاد بھٹی نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے محمد آصف سہرانی کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقدہ قرآن خوانی میں شرکت کی۔\378